21 اکتوبر 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر خارجہ علاقائی مسائل بالخصوص شام کے موضوع پر ایرانی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کے لئے آج تہران پہنچ گئے –

ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ اور ولاڈیمیر پوٹین کے خصوصی نمائندہ "میخائیل بوگڈانف  " عرب اور افریقی ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر آج صبح تہران پہنچے – بوگڈانف اور انکے ہمراہ روسی وفد کے دورۂ تہران کے موقع پر خطہ ،بالخصوص شام کے حالات پر بحث وتبادلۂ خیال کیا جائے گا –روس کے نائب وزیر خارجہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی اورنائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے -...../169